کراچی میں بارش سے متاثرہ کون کون سے علاقوں میں بجلی بحال؟ کے الیکٹرک نے بتادیا

کے الیکٹرک بارش

کراچی : شہر میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے کے الیکٹرک کا اہم بیان آگیا، جس میں بتایا ہے کہ 2100 میں سے 1960 سے زائد فیڈرز فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا بجلی تقسیمی نظام مستحکم ہے، اس وقت کراچی کو 2100 میں سے 1960 سے زائد فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے تھا کے- ای کی فیلڈ ٹیموں سے کلیرنس کے بعد بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔

موجودہ بحال کیے جانے والے علاقوں میں یوسف گوٹھ، گلشن معمار سیکٹر X, Y or Z, معین آباد، یثرب گوٹھ، گلستان جوہر بلاک 3, 14 اور 15 سمیت مسلم راجپوت کالونی اور شاہ فیصل کالونی نمبر 5, شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعادات کالونی، رحمان آباد، سائٹ سپر ہائی وے، رحمان آباد، مرغی خانہ لیاقت آباد، قائد آباد اور ایف بی ایریا بلاک 22 سمیت نارتھ کراچی سیکٹر 12 سی میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں بارش سے کے الیکٹرک کے 340 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور تجاوزات، و کنڈوں سے بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے تاہم کے-ای کا عملہ بقیہ علاقوں میں سپلائی مکمل بحال کرنے کیلئے متحرک ہے۔

بجلی کی ایمرجنسی شکایت کی اطلاع کے لیے 118 سے رجوع کریں ادارے سے فوری رابطہ سوشل میڈیا چینلز ،کے ای واٹس ایپ، اور کے ای لائیو ایپ کے ذریعے ہوسکتا ہے۔