سری لنکا میں ہاتھیوں نے کرکٹ گراؤنڈ کے عملے پر حملے کر دیا جس کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ہمبنٹوٹہ میں پیش آیا جہاں مہندا راجاپکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملازمت کرنے والے 2 افراد کو ہاتھیوں نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملازم کام ختم کر کے رات کو گھر جارہے تھے کہ اس دوران ان پر ہاتھیوں نے حملہ کیا ان کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500میٹر کے فاصلے سے ملی ہیں۔
یہ مقام جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے قریب ہے اور بڑے پیمانے پر دیہی علاقے پر مشتمل ہے رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے مکینوں اور ہاتھیوں میں تصادم کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والے افراد رواں ماہ کے آخر میں اسٹیڈیم میں ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے تیاری کا کام کر رہے تھے۔