ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز پھر سے حاصل کرلیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے کارساز اسٹاک کی قیمت میں اضافے سے دولت میں اضافہ کیا، ایلون مسک نے اپنی دولت میں پچاس بلین ڈالرز سے زائد کا اضافہ کیا۔
اسپیس اور ٹوئٹر کے مالک کی دولت 192 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے رواں سال اپنی ولت میں 55.3 بلین ڈالرز کا اضافہ کیا ہے۔
فرانسیسی لگژری اشیا کے مالک برنار ڈٓر ناولٹ نے 187 بلین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کے بڑھتے ہوئے اشارے، خاص طور پر چین کی نازک مارکیٹ میں لگژری سیکٹر کی ترقی پر اعتماد ختم ہونا شروع ہو رہا ہے۔ ایل وی ایم ایچ کے حصص اپریل سے اب تک تقریباً 10 فیصد گر چکے ہیں، ایک موقع پر ایک ہی دن میں ارنالٹ کی مجموعی مالیت سے 11 ارب ڈالر کا صفایا ہو گیا۔
اس دوران مسک نے اس سال 55.3 ارب ڈالر سے زیادہ کا فائدہ اٹھایا ہے جس کی بڑی وجہ ٹیسلا ہے۔ ایلون مسک کی دولت میں ٹیسلا کا حصہ 71 فیصد ہے ۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق مسک کی دولت اب تقریباً 192.3 ارب ڈالر ہے، جب کہ ارنالٹ کی دولت تقریباً 186.6 ارب ڈالر ہے۔