کراچی : خورشید گرلز کالج شاہ فیصل میں طالبہ پی ٹی پیریڈ کے دوران جاں بحق ہوگئی ، ابتدائی طور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں خورشید گرلز کالج شاہ فیصل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں طالبہ پی ٹی پیرییڈ میں جاں بحق ہوگئی۔
ڈپٹی ڈایریکٹر کالجز راشد کھوسو نے بتایا کہ سال دوئم کامرس کی طالبہ پی ٹی پیریڈ میں گروانڈ کھڑی تھی کہ اچانگ زمین پر گرگئی۔
ڈپٹی ڈایریکٹر کالجز کا کہنا تھا کہ جس کے بعد طالبہ کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور طالبہ کے والدین کو واقعہ سے آگاہ کردیا گیا۔
راشد کھوسو نے بتایا کہ طالبہ سکھر کی رہائشی ہے ، طالبہ کے چچا اور پھوپھی اسپتال پہنچ گئے تھے، ،پوسٹ مارٹم کے لئے لاش جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔
ابتدائی طور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تاہم پوسٹمارٹم کے بعد وجہ سامنے آئے گی۔