ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ قائم کرلی دونوں اوپنرز نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بھی بنا لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل کولمبو میں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو پاکستانی اوپنرز نے غلط ثابت کر دیا۔
گرین شرٹس کے اوپنرز نے اننگ کے ابتدا سے ہی جارحانہ مگر محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 117 رنز بنا لیے ہیں۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان 53، 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بھارتی کپتان ابتدائی 17 اوورز میں اپنے چھ بولرز کو میدان میں لاچکے ہیں تاہم کوئی بھی بولر پاکستانی بلے بازوں پر قابو پاسکا اور نہ ہی ان کے رنز بنانے کی رفتار کو کم کر سکا ہے۔
اس سے قبل جب ٹاس کے بعد بھارت نے پہلے فیلڈنگ چنی تو قومی کپتان محمد حارث کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔
قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث (کپتان)، عمیر یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم، مبشر خان، محمد وسیم، مہران ممتاز، ارشد اقبال اور صفیان مقیم۔
بھارتی اے ڈیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
یش دھول (کپتان) ابھیشک شرما، نکن جوز، ریان پراگ، نشانت سندھو، دھرو جورل، مانوو سوتھر، یووراج سنگھ ہرشتھ اور راج وردھن۔