ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد

ایما واٹسن

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کے گاڑی چلانے پر عدالت نے پابندی عائد کردی۔

برطانیہ کی عدالت نے ’ہیری پوٹر‘ اسٹار ایما واٹسن پر تیز رفتاری کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد چھ ماہ کے لیے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی۔

وائکومب مجسٹریٹ کی عدالت نے واٹسن پر 1044 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا۔

ہیری پوٹر اداکارہ مبینہ طور پر 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آڈی چلاتے ہوئے پکڑی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ کو گزشتہ سال جولائی میں بھی آکسفورڈ میں 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے پر پابندی اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: ایما واٹسن نے اداکاری سے دوری کی وجہ بتادی

ایما واٹسن کے لائسنس پر پچھلے سال کے تیز رفتاری کے واقعے سے پہلے نو پوائنٹس تھے، اداکارہ سماعت کے دوران موجود نہیں تھیں،ان کی ٹیم نے کہا کہ وہ جرمانہ ادا کردیں گی۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن آخری مرتبہ 2019 میں لٹل ویمن کے ریمیک میں نظر آئی تھیں، 2023 میں انہوں نے بھائی کے ساتھ مل کر ایک برانڈ لانچ کیا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارہ 2001 میں پہلی ‘ہیری پوٹر’ فلم میں ہرمیون گرینجر کے طور پر ڈیبیو کرنے کے بعد مقبول ہوئیں۔

ایما  نے فرنچائز کی آٹھ قسطوں میں اداکاری کی، اور بعد میں ‘بیوٹی اینڈ دی بیسٹ’، ‘دی بلنگ رنگ’ اور ‘دی پرکس آف بینگ وال فلاور’ بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔