ندیم خان کی پی سی بی میں اننگز کا خاتمہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر ویمنز کرکٹ ندیم خان کو فارغ کر دیا گیا.

ندیم خان پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی رہ چکے ہیں۔ ندیم خان کوکچھ دن پہلے تنخواہ کم کر کے ویمنز کرکٹ میں بھیجا گیا تھا۔

نجم سیٹھی کی زیرسربراہی مینجمنٹ کمیٹی کے آنے پر پی سی بی میں کئی آفیشلز کی نوکری خطرے سے دوچار تھی۔

بھاری تنخواہیں لینے والوں کو عہدہ چھوڑنے یا معاوضہ کم کرنے کا آپشن دیا گیا تھا۔ ان میں سے اکثر آفیشلز نے معاوضہ کم کرکے اپنی نوکری بچالی تھی۔