’چھ جنگیں ختم کروائیں، مجھ پر تنقید کرنے والے بےوقوف ہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ جنگی طیارے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں چھ جنگیں ختم کروائیں ایک ممکنہ ایٹمی تباہی بھی روکی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین جنگ نیند میں رہنے والے جوبائیڈن کی ہے میری نہیں، میرا کام جنگ کو ختم کرنا ہے اسے آگے بڑھانا نہیں اگر اُس وقت میں صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے بےوقوف اور ناکام لوگ ہیں میں جانتا ہوں کیا کرنا ہے یہ مسئلہ حل کر کےدکھاؤں گا۔

انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ6 ماہ میں چھ جنگیں ختم کروائیں جس میں ایک ممکنہ ایٹمی تباہی بھی روکی۔

سی این این کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی آج پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس سلسلے میں واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، اس ملاقات میں اہم یورپی رہنما بھی شامل ہوں گے۔

ٹرمپ نے اس پیغام پر نظر ثانی کی ہے کہ جو وہ پیش کریں گے کہ اگر جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو زیلنسکی کو روس کی کچھ شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا، جن میں یوکرین کا کریمیا کو چھوڑنا بھی شامل ہے اور اس بات پر بھی راضی ہوں گے کہ وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہوں گے۔