معین علی کی جگہ ٹیم میں کون شامل ہوا؟

معین علی

انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

28جون سے لارڈز کے تاریخی میدان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

ورسیسٹر شائر کے تیز گیند باز جوش ٹونگو نے واروکشائر کے اسپنر معین علی کی جگہ لی ہے جو گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا حصہ تے۔

امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسپنر معین علی کی جگہ فاسٹ بولر کو آزمایا جائے گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کل لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ ٹیم
1. بین ڈکٹ
2. زیک کرولی
3. اولی پوپ
4. جو روٹ
5. ہیری بروک
6. بین اسٹوکس
7. جوناتھن بیرسٹو
8. اسٹیورٹ براڈ
9. اولی رابنسن
10. جوش ٹونگو
11. جیمز اینڈرسن