انگلینڈ ٹیم میں تین تبدیلیاں، معین علی کی واپسی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے تین تبدیلیاں کی ہیں جس میں معین علی، کرس ووکس اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلرز جیمز اینڈرسن اور جوش ٹونگو کو آرام دیا گیا ہے جبکہ نائب کپتان اولی پوپ کو کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث باقی سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

پوپ اسکواڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے ہیری بروک کو تیسرے نمبر پر ترقی دی جائے گی۔ معین پہلے ٹیسٹ کے لیے ریٹائرمنٹ سے باہر آئے لیکن اسپنر کی انگلی زخمی ہو گئی اور وہ لارڈز میں دوسرے میچ کا حصہ نہ بن سکے۔

ووڈ کو پہلے دو ٹیسٹ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا تاہم ووکس کی آل راؤنڈ صلاحیت میزبانوں کو ان کی بیٹنگ لائن اپ میں گہرائی فراہم کرے گی۔

اینڈرسن ٹیسٹ (688) میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں لیکن 40 سالہ کھلاڑی نے پہلے دو میچوں میں صرف تین وکٹیں لے کر سیریز میں اثر بنانے کے لیے جدوجہد کی۔

انگلینڈ اسکواڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، معین علی، کرس ووکس، مارک ووڈ، اولی رابنسن، اسٹورٹ براڈ۔