قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو جکڑ لیا تھا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، ہم نے انگلینڈ کو پکڑ لیا تھا مگر بارش کی وجہ سے میچ پورا نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ سے بہتر ہے سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
عماد وسیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پرُعزم ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
.@simadwasim reviews the first #ENGvPAK T20I.
More ➡️https://t.co/1qPQFx6ixc pic.twitter.com/OtTwq1uNBi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2020
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
مانچسٹر میں پاکستان کی دعوت پرانگلینڈ نےپہلےبیٹنگ کی، اچھےآغازکےبعدقومی ٹیم نےروایتی غلطیاں دہرائیں، بینٹن کاکیچ گرایا جس کے بعد بینٹن نےبولرزکی خوب دھلائی کی۔
Four wickets in 14 runs! How good were our spinners? #ENGvPAK pic.twitter.com/A2PoawaYNW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2020
بینٹن نےاکہتررنزبنائے۔بینٹن کی وکٹ کےبعدپاکستان نےکم بیک کیاانیس گیندوں کےدوران چاروکٹیں گرادیں۔
انگلینڈ نے سولہ اعشاریہ ایک اوورمیں ایک سواکتیس رنزبنائےاورپھر کھیل بارش کےباعث روک دیا گیا۔ جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کےباعث میچ ختم کردیاگیا۔