انگلینڈ کے اہم کھلاڑی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کے جارحانہ مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی کے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا۔

ایلکس ہیلز نے ایک دہائی سے طویل عرصے پر مشتمل کیریئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ہیلز نے سوشل میڈیا پر اپنے اعلان میں کہا میں نے کچھ یادیں اور کچھ دوستیاں زندگی بھر قائم رکھی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا یہی صحیح وقت ہے۔

ہیلز نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی شرٹ میں اپنے پورے وقت کے دوران کچھ اعلیٰ ترین اونچائیوں کے ساتھ ساتھ کچھ کم ترین سطحوں کا بھی تجربہ کیا ہے، یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور میں بہت مطمئن ہوں کہ انگلینڈ کے لیے میرا آخری میچ ورلڈ کپ کا فائنل جیتنا تھا۔

انگلینڈ کے اوپنر نے قومی ٹیم کے لیے 156 میچز کھیلے اور 5000 سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنائے۔ ہیلز اس سال کے شروع میں بنگلا دیش کے خلاف T20I سے دستبردار ہو گئے تھے۔