انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں لیجنڈری سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ اور بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ حیدرآباد دکن میں جاری ہے جس کی پہلی اننگ میں انگلش مڈل آرڈر بلے باز گوکہ بڑی اننگ نہ کھیل سکے اور صرف 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم اس مختصر اننگ میں وہ بڑا کارنامہ انجام دے گئے۔
جو روٹ جب انفرادی 10 کے اسکور پر پہنچے تو انہوں بھارت اور انگلینڈ باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سابق بھارتی کپتان نے باہمی 32 میچز میں 2535 رنز بنا رکھے تھے جب کہ جو روٹ نے اب تک 2555 رنز بنا لیے ہیں یوں وہ باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔