ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’انگلش ونگلش‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجاتا کمار چل بسیں۔
اداکارہ سجاتا کمار کینسر میں مرض میں مبتلا تھیں اور وہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں، اس خبر کی تصدیق ان کی بہن سچترا کرشنا مورتھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی۔
ٹویٹر پر سجاتا کمار کی بہن کا کہنا تھا کہ ہماری پیاری سجاتا کمار اب ہمارے درمیان نہیں رہیں، وہ ہم سب کو چھوڑ کر ایک بہترین جگہ چلی گئی ہیں اور ہمیں اکیلا کرگئیں، اب زندگی دوبارہ پہلے جیسی نہیں ہو پائے گی۔
Our beloved Sujata Kumar has passed away and moved on to a better place leaving us with an umimaginable void. She left us an hour ago at 11.26 pm on the 19th of august 2018..Life can never be the same again …
— Suchitra Krishnamoorthi (@suchitrak) August 19, 2018
سچترا کرشنا مورتھی نے ٹویٹر پر فلم انگلش ونگلش کے این سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سجاتا کمار، سری دیوی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سجاتا کمار ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج سے لڑ رہی تھیں اور حالت تشویشناک ہونے کے سبب وہ چل بسیں۔
My darling sister Sujata Kumar and Sri -both looking gorgeous in a still from English Vinglish in 2012 pic.twitter.com/KOObrCIYWg
— Suchitra Krishnamoorthi (@suchitrak) August 18, 2018
واضح رہے کہ اداکارہ سجاتا کمار بھی متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بعدازاں انہیں ہدایت گوری شندے نے 2012 کی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں سری دیوی کی بہن کا کردار آفر کیا۔
فلم ’انگلش ونگلش‘ میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا، خیال رہے کہ اداکارہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں ہوا تھا۔
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ باتھ ٹب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی تھیں۔