فلائی اوورز پر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند

پنجاب میں بسنت کے موقع پر پتنگ کی ڈور سے نقصانات کے اندیشے کے پیشِ نظر اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے تحت راولپنڈی پولیس نے تمام فلائی اوورز پر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ مری روڈ، ایئرپورٹ روڈ کے فلائی اوورز موٹرسائیکل سواروں کیلئے بند کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعے بھی پیش آئے ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن بھی جاری ہے جس کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں بسنت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستعد ہیں۔