فلسطین اسرائیل تنازعہ پر اردوان نے پیشکش کر دی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل فلسطین جاری تنازعہ کو روکنے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وہ سینٹ ایفرم سیریک قدیم آرتھوڈوکس چرچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، یہ پہلا چرچ ہے جو ترکی کی صدی پرانی تاریخ میں بطور جمہوریہ تعمیر کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی زور دیا، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔

ردگان نے کہا کہ ترکی امن کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل ہی علاقائی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے اور اب ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔