اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے، اردوان کا اعلان

اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے، اردوان کا اعلان

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے۔

فلسطینیوں کے حق میں بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل پچھلے 22 دنوں سے کھلے عام جنگی جرائم کر رہا ہے لیکن مغرب نے اس پر ردعمل دیا اور نہ ہی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اردوان نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، ہم نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ اسرائیلی قبضے سے آزادی چاہتی ہے۔

ریلی سے خطاب میں انہوں نے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر مغربی ممالک کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیٹو اتحادیوں، یورپی یونین اور کچھ خلیجی مملک کے برعکس ترکیہ حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیتا۔ ترکیہ دو ریاستی حل اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے فریقین میں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر چکا ہے۔

ریلی کی تصاویر:

اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے، اردوان کا اعلان

اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے، اردوان کا اعلان

اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کر کے رہیں گے، اردوان کا اعلان