اردوان کی پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ’اے کے‘ پارٹی نے ملک کی پارلیمان میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے انتخابات کے ابتدائی نتائج شائع کیے ہیں جس کے مطابق اے کے پارٹی نے 267 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ حزب اختلاف کے مرکزی رہنما کمال قلیچ دار اوغلو کی ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) نے پارلیمنٹ میں 169 نشستیں حاصل کی ہیں۔

طیب اردوان کی اے کے پارٹی نے پارلیمانی نشستوں کی مجموعی تعداد کھونے کے باوجود اکثریت حاصل کی ان انتخابات میں پارلیمنٹ میں اے کے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 296 سے کم ہو کر 267 ہو گئی ہے۔

ریپبلکن پیپلز پارٹی نے 169 نشستیں حاصل کیں، لیکن اسے یہ نشستیں اکیلے نہیں ملیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے، رجب طیب اردوان 49.5 فی صد ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ اپوزیشن رہنما کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فی صد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ دو دہائیوں سے حکمرانی برقرار رکھنے والے رہنما رجب طیب اردوان نے نتائج سامنے آنے کے بعد اپنی جیت کا اعلان کیا، انھوں نے کہا ’’ترکیہ کے عوام نے ہمیں منتخب کر لیا ہے، ترکیہ اور اس کے عوام الیکشن جیت گئے، ترک عوام کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔‘‘

رجب طیب اردوان نے کہا کہ قوم کا فیصلہ سرکاری نتائج کے ساتھ ہی سامنے آ جائے گا، جس میں میں 50 فی صد سے زائد ووٹ لے کر انتخابات جیت جاؤں گا، ہم قومی رائے عامہ کا احترام کرتے رہیں گے۔