اعتزاز احسن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے وزیراعظم شہباز شریف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والا سات رکنی بینچ حکومتی اعتراض پر ٹوٹنے کے بعد احاطہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر قانون دان اور مذکورہ کیس کے درخواست گزار اعتزاز احسن نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اعتزاز احسن نے پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے لیکن یہ اپنی دی ہوئی تاریخ کو بھی الیکشن نہیں کرائیں گے۔ مریم نواز اور فضل الرحمان نے عدالتوں کی ہرزہ سرائی کی ہے۔ ان کے جوابات اور جلسوں میں کی جانے والی تقاریر بذات خود توہین عدالت ہیں۔

سینیئر قانون دان نے کہا کہ سپریم کورٹ سب کو نا اہل کرے۔