یورپی یونین کا آئندہ انتخابات کیلئے مبصرین کا مشن پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

یورپی یونین پاکستان

اسلام آباد : یورپی یونین نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے انتخابی مبصرین پر مشتمل مشن پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا پاکستان میں انتخابات کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر نےبرسلز کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لگتاہے پاکستان میں انتخابات ہونےکا امکان نہیں ہے۔

مائیکل گہلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے الیکشن کیلئے ماہرین بھیجنے کی دعوت نہیں ملی، یہ دعوت نامہ انتخابات سے تین ماہ پہلے موصول ہوجاتا ہے۔

رکن یورپی یونین پارلیمنٹ نے کہا کہ یورپی یونین نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی مبصرین پر مشتمل مشن پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے مائیکل گہلر دوہزار آٹھ، دو ہزار تیرہ اور دو ہزار اٹھارہ میں یورپی یونین کی جانب سے انتخابی مبصر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔