یورپ کی یوکرین کیلیے 54 بیلن ڈالر کی اضافی امداد

یورپی یونین کے ارکان یوکرین کے لیے 54 بلین ڈالر کی اضافی امداد پر متفق ہو گئے۔

یورپی یونین کے تمام 27 ممبران نے یوکرین کے لیے اضافی 50 بلین یورو (54 بلین ڈالر) کے امدادی پیکج پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کے رہنماؤں کی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہی۔

یوکرین نے 54 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر یورپی یونین کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لیے یورپی یونین کی مسلسل مالی مدد طویل مدتی اقتصادی اور مالی استحکام کو مضبوط کرے گی جو روس پر فوجی امداد اور پابندیوں کے دباؤ سے کم اہم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ یہ فیصلہ تمام 27 رہنماؤں نے کیا جو ایک بار پھر یورپی یونین کے مضبوط اتحاد کو ثابت کرتا ہے۔