’یورپی یونین کی یوکرین کیلیے 55 ارب ڈالر امداد‘

یورپی یونین اگلے چار سالوں کے لیے یوکرین کو 55 بلین ڈالر امداد کی پیشکش کرے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین یوکرین کو اگلے چار سالوں کے لیے 50 بلین یورو ($ 55bn) کا امدادی پیکج پیش کرے گی۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا کہ امدادی پیکیج میں قرض اور گرانٹ دونوں شامل ہوں گے۔

قبل ازیں، یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مجموعی طور پر 33 بلین یورو (36 بلین ڈالر) کی میکرو فنانشل امداد شامل ہے تاکہ کیف کے سرکاری خزانے کو بھرنے میں مدد ملے کیونکہ یہ روس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

کیف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 30,000 یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دے گی۔

یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے یورپی یونین ملٹری اسسٹنس مشن (EUMAM) کے ایک حصے کے طور پر یورپی یونین اس سال 30,000 فوجیوں کو تربیت دے گی۔