لیل : یوروکپ دوہزار سولہ کے میچ میں البانیہ نے رومانیہ کو ایک صفر سے شکست دے دی، جبکہ میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا۔
تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم البانیہ نے رومانیہ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
البانیہ پوائنٹ ٹیبل پر تین میچز کھیل کر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگیا،جبکہ رومانیہ تین میچز کھیل کر چوتھے نمبر ہے.
دوسری جانب بھی گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان میچ میں میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں ٹیمیں کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہیں، اسطرح میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا ۔
یوروکپ2016 کے گروپ اے میں تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ جبکہ سوئٹزرلینڈ تین میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.
واضح رہے کہ یوروکپ 2016 میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.