فرانس: یوئیفا یورو کپ2016 کے مقابلوں کا آغاز آج سے فرانس میں ہوگا، فرانس میں چوبیس ٹیمیں چیمپئن شپ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔
یورپ میں فٹبال کا میدان سجنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، جرمنی،اٹلی،اسپین،فرانس اورانگلینڈ سمیت براعظم یورپ کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہے، فرانس کو تیسری بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار یورو کپ کے لئے 16کی بجائے 24ٹیمیں قسمت آزمائیں گے جبکہ اسپین کی ٹیمم پندرھویں یورو کپ میں مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
دس جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فرانس، رومانیہ، البانیہ اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں انگلینڈ، روس، ویلز اور سلواکیہ، گروپ سی میں جرمنی یوکرین، پولینڈ اور نادرن آئرلینڈ، گروپ ڈی میں سپین، جمہوریہ چیک، ترکی اور کروشیا، گروپ ای میں بیلجیئم، اٹلی، جمہوریہ آئرلینڈ اور سویڈن اور گروپ ایف میں پرتگال، آئس لینڈ، آسٹریا اور ہنگری شامل ہے، ٹورنامنٹ کافائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
یوروکپ کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجے میزبان فرانس اور رومانیہ کے درمیان سینٹ ڈینس میں کھیلاجائے گا۔