’شام تک معلوم ہو جائے گا کہ وزیراعلیٰ کےپی کہاں ہیں‘

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج شام تک معلوم ہوجائے گا کہ وزیراعلیٰ کےپی کہاں ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی پچھلی بار بھی لاپتہ ہوئے تھے اس لیے شام تک انتظار کر لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے تو یہ لوگ پاکستان کو پیچھے کر رہے ہیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئینی ترامیم کو دیکھیں گے پھر فیصلہ کریں گے آئینی ترامیم سے عوام کافائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے۔