پاکستانی ڈراموں کے اداکار شہروز سبزواری نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش پر مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
اداکار نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی اہلیہ صدف کنول موجود نہیں تھیں۔ دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ گھر پر آرام کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جب سے صدف ملی ہیں نکھر گیا ہوں، شہروز سبزواری
شہروز سبزواری نے کہا: ’صدف گھر پر ہیں، ان دنوں انہیں آرام کی ضرورت ہے، میں چاہتا ہوں ہر کوئی ہمارے لیے دعا کرے، بہت جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، میں والد بننے کے لیے پُرجوش ہوں اور مجھے بچوں سے بہت پیار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا، چاہتا ہوں اپنے پروڈیوسر سے 15 سے 20 دنوں کی رخصت لے لوں لیکن وہ 4 سے 5 دن سے زیادہ چھٹی نہیں دیں گے۔
انسٹا گرام پر شہروز سبزواری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram