شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شہید ہوئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

پچھلے ہفتے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ دہشتگرد فورسز پر حملوں، دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔