اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ روس کو پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ آج سے شرو ع ہوگی ، ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چاول کی ایکسپورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ، روس نے پاکستان سے چاول امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ، روس کو پاکستان کے چاول کی ایکسپورٹ آج سے شرو ع ہوگی ، ابتدائی طور پر چار کمپنیوں کو اجازت دی گئی ، مزید اور کمپنیوں کو چاول کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے۔
Breakthrough in Rice Exports! We are glad to share that Russia has allowed import of Pakistan’s rice from 11 June 2021. Initially 4 firms have been allowed & more will be allowed after virtual inspection by Russian Authorities which would be coordinated by DPP.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 11, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے نیشنل فود سیکیورٹی سید فخر امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کرنیوالے دنیا میں آگے ہیں ، پاکستان کی 2.5 ارب ڈالر کی چاول کی ایکسپورٹس ہیں اور 140 ممالک میں چاول ایکسپورٹ کر رہاہے۔
فخر امام کا کہنا تھا کہ کوشش ہے برآمدات بڑھائی جائیں، 75سے80فیصد برآمدات کاانحصار زراعت پر ہے ، روسی حکومت نےچاول ایکسپورٹ سے پابندی اٹھا لی ہے ، دو سال قبل پاکستان کے چاول پر پابندی عائد کی گئی تھی ، یہ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، وزارت کامرس کی کوشش سے ممکن ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، پاکستان میں 84لاکھ ٹن چاول کی پیداوار ہوئی ہے ، 75فیصد انڈسٹری کےخام مال کا انحصار بھی زراعت پر ہے ، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کوعالمی معیار کے مطابق لانا چاہتے ہیں۔