بیرون فنڈنگ میں بڑی کمی، مزید غیرملکی قرضہ لے لیا

امریکی ڈالر

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے مہینےکی بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جون 2025 کے مقابلے جولائی میں بیرونی فنڈنگ میں 4 ارب55 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی ہوئی جب کہ جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کو جولائی 2025 میں 69کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی غیرملکی فنڈنگ ملی جب کہ جون 2025 میں پاکستان کو 5ارب 25 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔

جولائی 2024 میں پاکستان کو 43کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جولائی 2025 میں67کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا غیرملکی قرضہ لیا۔ گزشتہ ماہ ایک کروڑ 89لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی۔

حکومت نے رواں مالی سال 19 ارب 77کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔ رواں مالی سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال سعودی عرب سے 5ارب ڈالر ڈپازٹ کا تخمینہ ہے جب کہ رواں مالی سال چین سے4ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ کا تخمینہ ہے۔