ایف-18 جنگی طیارہ فضائی نمائش کے دوران گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

ایف-18 جنگی طیارہ فضائی نمائش کے دوران گر کر تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

اسپین میں ایف-18 جنگی طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ کے گرنے کا حادثہ زاراگوزا ایئربیس پر پیش آیا جب فائٹر جیٹ فضائی نمائش کے دوران فضاؤں میں کرتب دکھا رہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو کافی شیئر کی جا رہی ہے جس میں حادثے کے بعد آگ کا گولہ دور دور اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چند لمحے پہلے پائلٹ نے خود کو نکالنے (Eject) کرنے میں کامیاب رہا۔

https://twitter.com/spectatorindex/status/1659934945165578240?s=20

حادثے میں اس کی ٹانگ پر چوٹ آئی لیکن حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسے زراگوزا کے ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ تعین کرنے کیلیے انکوائری شروع کر دی گئی۔