مردہ جانوروں کی آلائشوں سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی آلائشوں سے کھانے کا تیل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں کے لیے انتہائی مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں مردہ جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت تیل بنایا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سے 17 ہزار لیٹر مضر صحت تیل برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا۔