کراچی: کراچی کے علاقے نیو کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں واقع برف خانے کی چھت سلنڈر پھٹ جانے چھت گر گئی امدادی کارروائی کے دوران 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں صبا سینما قریب کے قریب واقع برف بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہو گیا ہے، برف خانے میں سلنڈر پھٹ جانے کے باعث فیکٹری کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے فیکٹری کے مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔
برف خانے کی چھت خانے کی چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فیکٹری پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا تا ہم فیکٹری سے گیس کے اخراج کے باعث امدادی کارروائیوں میں دقت پیش آرہی ہے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق ملبے سے 6 افراد کی لاش نکال لی گئی ہے جب تین زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت بشیر اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے دونوں بالترتیب نیو کراچی اور لیاقت آباد کے رہائشی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری میں موجود مزدوروں کی تعداد کے بارے میں حتمی طور ہر کچھ نہیں کہا جا سکتا اس لیے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے،فیکٹری کے مالک کے آنے کے بعد کوئی حتمی رائے دی جا سکتی ہے۔