ڈوپلیسی سمیت 5 مزید غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

کراچی: جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی اور آسٹریلوی اسپنر فواد احمد سمیت مزید 5 غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل کا انتخاب کرلیا، فاف ڈوپلیسی اور فواد احمد سمیت 5 غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل 6 کھیلیں گے، پانچوں کھلاڑیوں کا انتخاب ریپلیسمنٹ پکس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین متبادل کھلاڑیوں کو شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک، ایک غیرملکی کھلاڑی کو بطور متبادل اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، ٹکٹس کی قیمت مقرر

فاف ڈوپلیسی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو کی جگہ آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس جارڈن اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ان کی جگہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔