شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ اور اداکارہ کرن حق کی موٹرسائیکل پر گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کرن حق کے ساتھ موٹر سائیکل پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارہم اور ثنایا‘ جلد آرہے ہیں۔
دراصل فہد شیخ اور کرن حق کا نیا ڈرامہ سیریل جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کے ہدایت کار سید میثم نقوی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے ڈرامے کا نام اور اس سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کرن حق متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔
اداکار فہد شیخ نے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘، ’بیٹیاں‘، اور ’جلن‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔