فہد شیخ کس کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے؟

فہد شیخ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ لائیو شو میں نانی کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘۔ ’جلن‘ اور ’آزمائش‘ میں شاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فہد شیخ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو زندگی میں سب سے زیادہ کس بات پر افسوس ہے؟

فہد شیخ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ مجھے ساری زندگی یہ افسوس رہے گا کہ شاید میں اپنی نانی کو تھوڑا اور وقت دے سکتا۔

اداکار نے بتایا کہ نانی نے ہی میری پرورش کی، ان کی وفات آٹھ ماہ قبل ہوئی، زندگی کی کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ انہیں وقت نہیں دے سکا جس کا زندگی بھر افسوس رہے گا۔

فہد شیخ نے بتایا کہ نانی کے انتقال پر اتنا رویا کہ والدہ مجھے تسلیاں دیتی رہیں۔

میزبان نے پوچھا کہ نانی کی کونسی بات ہے جو آپ کو یاد ہے؟

انہوں نے بتایا کہ میری نانی کو کوئی بات بری نہیں لگتی تھی، وہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں، وہ ساری زندگی بتاتی تھیں کہ لوگوں سے ملنا جلنا رکھیں اب وہ نہیں رہیں تو میں ان کی بات پر عمل کررہا ہوں۔

فہد شیخ نے کہا کہ لاہور سے کراچی آکر بہت سے اداکار کام کررہے ہیں میں انہیں یہی تلقین کرتا ہوں کہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہیں اور انہیں وقت دیں۔