قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹر فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب آبائی علاقے بھائی پھیرو میں منعقد ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں فہیم اشرف کے دوست اور چھوٹے بچے بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔
Congratulations my brother @iFaheemAshraf and best wishes for your engagement
اللہ کریم آپکی زندگی کی نئی شروعات میں خوشیاں بھردے آمین ثم آمین#FaheemAshraf pic.twitter.com/c3JMxNPP6H— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) August 12, 2023
قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے فہیم اشرف کو منگنی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
اوپنر بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے لیے دُعائیں اور نیک خواہشات، ہمیشہ خوش رہو۔
Sending prayers and best wishes to my friend @iFaheemAshraf on his engagement. Khush raho, hamesha 🤗❤️
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) August 12, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔
Many congratulations on your engagement my brother @iFaheemAshraf
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) August 12, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔