کراچی : سندھ کی نگراں وزیرتعلیم رعنا حسین نے انٹرسال اول کے طلبا کی بڑی تعداد میں فیل ہونا انسانی غلطی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطاق سندھ کی نگراں وزیرتعلیم رعنا حسین نے تعلیمی بورڈز کے انٹر کے نتائج میں نقائص کا اعتراف کرلیا۔
رعنا حسین کا کہنا تھا کہ فرسٹ ائیرمیں سرسٹھ فیصد طلبہ کا فیل ہونا یقیناً انسانی غلطی کا نتیجہ ہے، اس طرح کے واقعات سے بچوں، والدین اور اساتذہ کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
نگراں وزیر تعلیم نے کہا کہ آج کل بورڈز کے نتائج میں معیار برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، اب لوگ ٹیکنالوجی اور جدت سےگھبراتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ، والدین اور بچوں کی ذہنی صحت بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔