اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت2020میں پروان چڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف دنیا کے بہترین ادارے کررہے ہیں، پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت 2020میں پروان چڑھے گی۔
Pakistan's economic revival being acknowledged by top international forums – World Bank, IMF, ADB and now State Department. Under the leadership of Prime Minister Imran Khan – Pakistan's economy to take off in 2020 iA. Great days coming ahead. https://t.co/85Fdqj4hyB
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 4, 2019
یاد رہے معاشی اصلاحات کے باعث موڈیزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نےپاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف
واضح رہے دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔
عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔