نوازشریف کی اپیل اورکچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی، فیصل جاوید

Faisal Javed

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل اور کچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف صرف بھاگنا چاہتے تھے جس کا تاریخی پس منظر ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق زبردست فیصلہ سنایا، ملک میں طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواستوں پردلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔