پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جب ملک میں روٹی سسٹی اور مہنگی ہوگی جان، تب ہی بنے کا نیا پاکستان۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی سیاسی حالات اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ فیصلہ جمہور کو دیا جائے، انتخابات اب ناگزیر ہو چکے ہیں، نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب ملک میں روٹی سستی اور انسانی جان مہنگی ہوگی۔
جب روٹی ہوگی سستی اور مہنگی ہوگی جان ۔۔۔ تب ہی بنے گا نیا پاکستان ۔۔۔ حقیقی آزادی کی تحریک اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل – اب تبدیلی نہیں….انقلاب آرہا ہے – ملک کے تمام مسائل کا حل یہ کے کہ فیصلہ جمہور کو دے دیا جائے – انتخابات اب ناگزیر ہو چکے ہیں – #ReadyForFinalCall
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 22, 2022