لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن جیسی دلچسپی تو عام انتخابات میں بھی نہیں تھی، صورتحال کےمطابق تحریک انصاف پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پی ٹی آئی امیدوار کے دفتر پر چھاپہ، گارڈ گرفتار
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نہ صرف جلسے بلکہ تمام سروے بھی کامیابی کی نشاندہی کررہےہیں جبکہ ن لیگ دھاندلی کی پوری کوشش میں ہے، دعا ہے کہ اللہ حق اور سچ کو کامیاب کرے۔
جو صورتحال میدان میں ہے اسکے مطابق تحریک انصاف پنجاب ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کر رہی ہے- انشاء اللہ-
نہ صرف جلسے بلکہ تمام تر سروے بھی اسکی نشاندھی کر رہے ہیں-ایسی دلچسپی تو عام انتخابات میں بھی نہیں تھی-
نون لیگ دھاندلی کی پوری کوشش میں ہے- اللّٰہ حق اورسچ کو کامیاب کرے آمین pic.twitter.com/EuCaMwyr5n— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 13, 2022
اس سے قبل چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ جوش وخروش بتارہا ہے کہ پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعےانقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا، پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ہر جانب عوام کا سمندر موجزن تھا۔