عامر خان نے پاگل قرار دے کر ایک سال تک گھر میں قید رکھا، بھائی فیصل خان

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی نے انہیں پاگل قرار دے کر ایک سال تک قید تنہائی میں رکھا۔

شوبز ویب سائٹ ’بالی ووڈ شایز‘ کی رپورٹ کے مطابق فیصل خان نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ عامر خان نے انہیں شیزوفرینیا کا مریض قرار دے کر ایک سال تک گھر میں بند کردیا تھا۔

اداکار نے کہا کہ کبھی کسی نے مجھے پاگل نہیں کہا پیٹھ پیچھے کوئی ہوسکتا ہے پاگل کہہ دیتا ہو۔

فیصل خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں بتایا کہ انہیں شیزوفرینیا ہے اور وہ پاگل ہیں، وہ معاشرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ایک سال تک گھر میں بند کردیا گیا۔

ان کے مطابق ان سے ان کا فون بھی چھین لیا گیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں زبردستی ادویات دی جاتی تھیں، انہیں ان کے خاندان نے شیزوفرینیا کا مریض قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے لیے یش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا سے ملنے کی کوشش کی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

یہ پڑھیں: عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

فیصل خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بھی رابطہ کیا، ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، وہ ان سے ملنے ان کے گھر تک گئے لیکن انہیں شاہ رخ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔

اداکار کے مطابق عامر خان اور سلمان خان سے بھی ملاقات کی کوشش کی لیکن ارباز خان نے بھائی کی مصروف شیڈول کا کہہ دیا اور میری سلمان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کو لے کر پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے سیکریٹری نے کوئی جواب نہ دیا۔

واضح رہے کہ کہ فیصل خان نے عامر خان کے ساتھ 2000 کی فلم ’میلا‘ میں کام بھی کیا تھا، وہ مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دو درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکے ہیں۔