فیصل رحمان کی شرٹ لیس تصویر پر مداحوں کا دلچسپ ردعمل

اداکار فیصل رحمان کی شرٹ لیس تصویر پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمان ہمیشہ اپنی دلکشی سے ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں، انہوں نے فلموں اور ٹیلی ویژن دونوں میں کام کیا اور ان کا کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے۔

انہوں نے فلموں میں اس وقت اداکاری شروع کی جب وہ صرف 14 سال کے تھے اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

وہ کچھ سالوں سے کام سے بریک پر تھے اور اب انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل سے اسکرین پر واپسی کی۔

یہ پڑھیں: قائداعظم سے ملاقات کا دعویٰ کرنیوالے اداکار فیصل رحمان نے اپنی عمر بتادی

فیصل رحمان اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں اور دوسرے لوگوں پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور اپنی صحت کو برقرار رکھیں۔

اداکار نے حال ہی میں تازہ ترین شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں جہاں وہ بغیر شرٹ کے تھے۔

تاہم فیصل رحمان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ پاکستان کے انیل کپور کی طرح ہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا آپ صرف شیمپو استعمال کرتے ہیں۔