پارٹی کے لوگ منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو دفن کررہے ہیں ، فیصل واوڈا

بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لوگ منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو دفن کررہے ہیں، تجزیہ ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے، کالعدم ہونے کے طرف چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوپریس کانفرنس کی24کروڑعوام کی بھی یہ ہی رائےہے، پراکسی ہونے کے ثبوت دیئے جائیں ورنہ پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج جوانقلابی بنےہوئےہیں ان کابھی ماضی دیکھناچاہیے، عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں بانی بند رہیں، گزشتہ روز جو بیانیہ بنایا گیا یہ تو ملک توڑنے کی سازش ہورہی ہے، 1971 کی صورتحال کا حوالہ دے رہے ہیں، یہ توملک کے خلاف ہے، خود کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ہی بھروسہ نہ کریں۔

سابق وزیر نے کہا کہ بات تواب پاؤں پکڑنے سے بھی آگے نکل گئی ہے، گزشتہ روز کی ٹوئٹ کو تو اب انڈین بھی ٹرولنگ کر رہے ہیں، ایم کیوایم لندن پربھی پابندی لگی تھی، پی ٹی آئی بھی اگرایسی سازشیں کررہی ہیں توپابندی لگنی چاہیے، پہلے ایس آئی ایف سی کی تصویریں لگائی گئیں اب71 کی ٹوئٹ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اکڑتے جائیں وہ چھوڑتے جائیں آخر میں سب ہی اندرجائیں گے، تجزیہ ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے، کالعدم ہونے کے طرف چلی جائے گی، یہ لوگ پی ٹی آئی کوایسی جگہ پر لے آئے ہیں کہ پارٹی کالعدم ہوسکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ پر سابق وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی بولنا چاہیے کہ وہ 1971والی ٹوئٹ کواون کرتے ہیں یا نہیں، بیرسٹر گوہر معاملے کو گھمانا چاہتے ہیں لیکن کرنے سے پہلے سوچناچاہیےتھا۔

انھوں نے کہا کہ اب تو ملک کوبچانے والی بات ہوگئی ہے، کہیں بات نہیں بھی ہورہی تو ہوگی بھی کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے، پارٹی کے لوگ منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو دفن کررہے ہیں۔