وزیراعظم عمران خان نے بھارت کوزبردست بہادرانہ جواب دیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہراسکتا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو زبردست بہادرانہ جواب دیا، کسی ڈرامہ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو زبردست بہادرانہ جواب دیا، بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہراسکتا، بھارت مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے ، پاکستان امن چاہتاہے اور اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔

فیصل واوڈا نے واضح کیا بھارت نےکسی ڈرامہ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

عمران خان نے کہا تھا واضح کہتا ہوں یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتا،بات چیت سےمسائل حل ہوتےہیں، جس طرح افغانستان میں ڈائیلاگ سےمسئلہ حل ہوایہاں بھی ایسےہی ہوگا۔