اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کاعارضی طورپرسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا اور ان کے نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مالک کے ساتھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا عارضی طور پر ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے اور ان کے ’’نٹ بولٹ‘‘ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھائی تو نہیں آرہے لیکن اب بھائی بھائی ہوگیا ہے۔
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں آئینی اور سرکاری عہدوں کے لیے ’’مینٹل ٹیسٹ‘‘ بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ ایسے عہدوں پر صرف موزوں افراد ہی فائز ہوں۔
انھون نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ معافی مانگ لیتے ہیں تو یہ ایک نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو مستقبل کی سیاست پر اثر انداز ہوگا۔
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور ملک میں ایڈمنسٹریٹیو صوبے بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتظامی امور بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔