نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج کابینہ کرے گی: فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج کابینہ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کابینہ میں ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر بحث کی جائے گی، کابینہ ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔

[bs-quote quote=”میرے خیال میں کابینہ دو نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کی طرف جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس 2 آپشنز ہیں، یا تو 2 افراد کا نام ای سی ایل سے نکال دیں گے یا پھر نظرثانی اپیل کی طرف جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کا حق ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل میں جائیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے پیرامیٹرز کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ کابینہ ریویو پٹیشن کی طرف جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا ’جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، کیسز نواز شریف حکومت نے بنائے تھے، جے آئی ٹی کو معاونت کرنے کے لیے کہا گیا تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا ’کیس کی تفتیش اسلام آباد اور پنڈی کی حدود میں رہے گی، سندھ نہیں جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس: عمل درآمد بینچ بنانے کا حکم جاری، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہو جائیں گے، فواد چوہدری سے زیادہ سخت باتیں دوسری طرف سے آتی ہیں، ان کا پی پی قیادت کی گرفتاری سے متعلق بیان سیاسی تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا ’اداروں کو آزادانہ کام کرنا چاہیے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اداروں کو بھی سیاسی بیانات پر ردِ عمل نہیں دینا چاہیے۔‘