کراچی : سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی بیٹی کی رسمِ حنا کی تقریب میں شاندار آتشبازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، فیصل واوڈا نے بیٹی کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا گھر روشنیوں سےجگمگا اٹھا، فیصل واوڈا کی بیٹی کی رسمِ حنا کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔
تقریب میں شاندارآتش بازی سے آسمان رنگ ونورمیں نہا گیا، شرکا نے خوب ہلا گلا کیا جبکہ فیصل واوڈا بھی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے، جسے لوگوں نے خوب سراہا۔
تقریب میں اہم سیاسی، سماجی اور شوبزشخصیات فیصل واوڈا کی خوشیوں میں شریک ہوئیں۔
مہندی کی تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے، راحت فتح علی خان نے سروں کے تال سے سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑلیا۔