فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی، آصف زرداری سمیت اہم شخصیات کی شرکت

فیصل واوڈا بیٹی شادی

کراچی : سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہوئی، تقریب میں سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اہم اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تمام وزرائےاعلیٰ ، گورنر، مختلف قبائلی سردار، آغاخان فاونڈیشن کے چیئرمین سلطان الانہ سمیت اہم ملکی و غیرملکی کاروباری شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔

یاد رہے چند گذشتہ ہفتے سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی بیٹی کی رسمِ حنا کی تقریب میں شاندار آتشبازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا تھا ، فیصل واوڈا نے بیٹی کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔

شرکا نے خوب ہلا گلا کیا جبکہ فیصل واوڈا بھی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے، جسے لوگوں نے خوب سراہا تھا۔

تقریب میں اہم سیاسی، سماجی اور شوبزشخصیات فیصل واوڈا کی خوشیوں میں شریک ہوئی تھیں ، مہندی کی تقریب میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیا تھا۔