اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ نے نواز شریف کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب میدان بالکل خالی ہے،نواز شریف نےتنہا دوڑنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کے دوران نواز شریف کی بریت پر کہا کہ بہت عرصہ پہلے کہا تھا نظام لیڈر کھڑے بھی کرتے اور گراتا بھی ہے، اب میدان بالکل خالی ہے نوازشریف نےتنہادوڑنا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں گورکھ دھندا ہوگیا ہے، اس کی وضاحت بھی ہوچکی ہے، نوازشریف کو آج بری کر دیا گیا ہے ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں فیصلہ غلط ہواتھا، ماضی میں غلط فیصلہ کرنے والوں کیخلاف کیا ایکشن لیا جائے گا؟
سابق وزیر نے کہا کہ بھٹو کا قتل 50 سال بعد مانا جا رہا ہے تو ذمہ داروں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی، آصف زرداری کوجیل میں غلط رکھاگیاتوذمہ داروں کیخلاف کیاکارروائی کی گئی، پی ٹی آئی کیخلاف اتواروالےدن عدالت کھولی جاتی ہے،عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا لیکن پی ٹی آئی کیخلاف چھٹی کے دن انصاف ملتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے ریکوڈک میں اربوں روپےکانقصان کیاگیا، قوم کااربوں کانقصان کرنےوالوں کیخلاف کیاایکشن لیاگیا، اب بات ہوگی نظام کو بدلنے کی،اس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک شخص ٹریفک پولیس والے کو بلوچستان میں کچل کرقتل کرتاہے، اس شخص کیخلاف فوٹیج بھی آجاتی ہیں لیکن باعزت بری ہو جاتا ہے، کراچی میں نسلہ ٹاورسےبڑےپلازےہیں جنہوں نےقبضےکیے، کراچی میں ایک ٹاورگراکردکھادیں مان جاؤں گا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری پاکستان چاہیے جس میں غلط فیصلہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، جس نےغلط فیصلہ کرکےنسلہ ٹاورگرایااس کو بے گھر دیکھنا چاہتا ہوں، جس کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اربوں کانقصان ہوا بھرائی کرتےدیکھناچاہتاہوں۔
انھوں نے روز دیا کہ ملک میں گورکھ دھندا ہو رہا ہے، نظام کوبدلنےکی ضرورت ہے، نوازشریف مسائل کا بتاتے ہیں حل کیسےہوں گے ، اس کا جواب نہیں دیتے۔